PTI کی تاریخ کی بہترین سیلفی کونسی؟

May 16, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تاریخ کی سب سے بہترین سیلفی وائرل ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بچے کی سیلفی شیئر کی گئی ہے۔

یہ سیلفی دورانِ جلسہ لی گئی جس میں ایک کمسن بچہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بالکل پیچھے کھڑا ہوکر سیلفی لے رہا ہے۔

سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان بیٹھے ہوئے ہیں اور جلسے کے شرکاء کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ بچہ سیلفی لینے میں مصروف ہے۔

اس ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ’پاکستان تحریکِ انصاف کی تاریخ میں اس بچے سے بہتر سیلفی آج تک کوئی نہیں لے سکا۔‘

صارفین کی جانب سے اس سیلفی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔