اعجاز اسلم پیٹرول پمپ پر خواتین کو کام کرتا دیکھ کر متاثر

May 16, 2022

اعجاز اسلم، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاراعجاز اسلمپیٹرول پمپ پر خواتین کو کام کرتے دیکھ کر متاثر ہوگئے۔

اعجاز اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیٹرول پمپ کی ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے، جس میں ایک خاتون پیٹرول پمپ پر کام کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اداکار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ’یہ ایک پیٹرول اسٹیشن ہے اور یہ خاتون یہاں پر گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے کا کام کررہی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ مجھے ان خاتون کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘

اداکار نےپیٹرول اسٹیشن کی دوسری جانب اپنے فون کا کیمرہ گھماتے ہوئے کہا کہ’وہاں پر ایک اور خاتون بھی موجود ہیں۔‘

اعجاز اسلم نے پیٹرول اسٹیشن پر موجود خاتون سے مخاطب ہوئے کہا کہ’یہ بہت اچھی بات ہے آپ کو دیکھ کر اور بھی بہت سے لوگ متاثر ہوں گے، اسی طرح کام کرتی رہیں۔‘