• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم کے صاحبزادے بھی شوبز میں انٹری دیں گے؟

انڈسٹری میں تقریباً تین دہائیوں سےاداکاری کے جوہر دکھانے والے اعجاز اسلم کے صاحبزادے کے بھی انڈسٹری میں آنے کے ارادے ہیں۔

اعجاز اسلم نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا کیونکہ انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔

اعجاز اسلم کے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد کامیابیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے،  انہوں نے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کی اور اب ان کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔

اب اعجاز اسلم ایک پروڈیوسر اور بزنس مین بھی ہیں، وہ دو بچوں کے والد بھی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اعجاز اسلم سے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کروائے جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا  کہ  بیٹے کو شوبز میں آنے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا محمد اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری  شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اعجاز اسلم نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی زندگی میں مگن رہتا ہے اور انہیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی کوئی تصویر لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد جب وہ وطن واپس آئے گا تو لازمی انڈسٹری میں اپنا کیرئیر بنائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید