کراچی: لڑکے کیساتھ بیٹھنا جرم بن گیا، والد کی مبینہ فائرنگ سے بیٹی قتل

May 16, 2022

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی میں دوست کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہونے والی فائرنگ سے لڑکی کے ساتھ بیٹھا لڑکا بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت 18 سال کی آمنہ اور لڑکے کی شناخت 18 سال کے عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ موجود تھی، فائرنگ مبینہ طور پر والد نے کی جس سے لڑکی ہلاک جبکہ لڑکا شدید زخمی ہوا۔