لندن میں علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات

May 17, 2022

لندن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔