امریکی سفارت خانے کیجانب سے عاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ’منزل‘ ریلیز

May 18, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی میں موجود امریکی سفارت خانے کی جانب سے معروف اداکار عاطف اسلم اور ’پسوڑی‘ فیم گلوکارہ شائے گِل کا گانا ’منزل‘ ریلیز کردیا گیا، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔’منزل‘ میں پہلی بار شائے گِل نے معروف اداکار کے ساتھ آواز کا جادو جگایا ہے، اس سے قبل انہوں نے علی سیٹھی کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو 14 میں ’پسوڑی‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔منزل‘ میں جہاں شائے گِل اور عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں اسے معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے عکس بند کیا ہے، جس میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق شعور اجاگر پیدا کیا گیا ہے۔گانے کو پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے دیگر تنظیموں کے ہمراہ پروڈیوس کرکے اپنے یوٹیوب پر جاری کیا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں میں ہزاروں بار دیکھا گیا۔خیال رہے کہ شائے گِل اور علی سیٹھی کے ’پسوڑی‘ کو بہت سراہا گیا تھا اور اسے تاحال عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے، وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بھی بنا ۔’پسوڑی‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی شہرت حاصل ہوئی اور وہاں کے فنکار بھی شائے گِل کے گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے۔’پسوڑی‘ کی مقبولیت نے شائے گِل کو بھی کافی مشہور کیا اور اب انہوں نے عاطف اسلم کے ہمراہ ویکسینیشن سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے بنائے گئے خصوصی گانے میں آواز کا جادو جگاکر مداحوں کو تحفہ دیا۔