شکل اچھی ہو تو مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کردیتے ہیں، زرتاج گل

May 18, 2022

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سب سے مشکل کام سیاست کرنا ہے، آپ کی شکل اچھی ہے تو آپ کے مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ملتان میں خواتین ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے زر تاج گل نے کہا کہ مجھے اپنی سیاسی بہنوں سےکوئی اختلاف نہیں، اس وقت ہم پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ایک نالائق، نکمی خاتون نے آج تک کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا، تمہاری اوقات نہیں تم عمران خان کا نام لے سکو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو آج وزیراعظم کا منشی بنے ہوئے ہیں ایک مولانا بھی ہے جو چوروں کی وکالت کرتے ہیں۔