بلدیہ فیکٹری کیس: رؤف صدیقی، فاروق ستار اور دیگر کے خلاف کوئی شواہد نہیں، سابق پراسیکیوٹر

May 19, 2022

بلدیہ فیکٹری کیس میں بری ملزمان کے خلاف اپیل دائر کرنے کے معاملہ پر کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابقسابق پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے جن ملزمان کو بری کیا ان کیخلاف ثبوت نہیں۔ اپیل بھی دائر نہیں ہو سکتی کیونکہ مدت ختم ہوچکی ہے۔

ساجد محبوب کا مزید کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی کوئی شواہد نہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کیخلاف بھی بھی بھتہ وصولی یا دہشتگردی کےشواہد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں دہشت گردی کے متعلق ٹرانزیکشن کے بھی ثبوت نہیں۔