موقع ملا تو مریم نواز کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، صباء قمر

May 20, 2022

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑی اسکرین پر اب کسی بھی سیاسی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم بھی دکھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بڑی اسکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ مریم نواز شریف کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔