معروف ریسٹورنٹ سمیت مختلف فوڈ یونٹس پر جرمانے عائد

May 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معروف ریسٹورنٹس، قلفی اینڈ آئسکریم پروڈکشن یونٹس، کنفیکشنری اور بیکری یونٹس پر چھاپے، 50 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 18 لٹر چاکلیٹ سیرپ، 10 لٹر گلوکوز سیرپ، 20 لٹر آئس لولیز اور ممنوعہ اجزاء تلف کردیے گئے، کھانوں میں چائنہ سالٹ، ایکسپائرڈ چکن پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے پر ملتان میں بہاولپور روڈ پر واقع معروف ریسٹورنٹ کو 40 ہزار جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں نشاط روڈ پر بیکری کو خوراک میں کھلے رنگ کاٹ، ایکسپائری سوسز کی ملاوٹ پر 40 ہزار، خانیوال میں پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں، حشرات کی بھرمار سگریٹ نوشی کرنے پر کچہ کھوہ میں معروف قلفی یونٹ کو 30 ہزر، مزید وہاڑی 9/11 میں آئسکریم شاپ کو پروڈکٹس کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس، ایکسپائری فلیورز کے استعمال پر 15 ہزار جب کہ لودھراں میں سوڈا واٹر کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر سوڈا واٹر پلانٹ کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا ۔