راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

May 22, 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) شام /رات بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آ باد اوربالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ روززیادہ سےزیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔