ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

May 23, 2022

ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیگی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدوجہد جاری ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے۔

خیال رہے کہ انسداد پولیومہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیے جائیں گے۔