ڈرامہ سیریل ’میرے ہم نشیں‘میں ایک مضبوط لڑکی دکھائی ہے، مصباح علی

May 24, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہم نشیں‘ کی لکھاری مصباح علی سیدنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ موضوع کو سمجھیں۔ ہم نے ایک خاندان دکھایا ہے اس پورے علاقے کی نمائندگی نہیں ہو رہی۔‘ انہوں نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ ’اس میں ایک لڑکی دکھائی جا رہی ہے جس کے بچپن میں خاندان میں ایسے حادثات ہوئے جو اس کے ذہن میں رہ گئے۔ اس کی والدہ کو گردے کی تکلیف ہوئی لیکن علاقے میں خاتون ڈاکٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو جاتی ہے۔ اس لیے وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔‘مصباح علی نے مزید بتایا کہ ’اس لڑکی نے اس علاقے میں رہتے ہوئے ایف ایس سی کی ہے تو میں نے کہاں کچھ دقیانوسی دکھایا ہے۔ کیونکہ اس لڑکی کے ’دا جی‘ نے الیکشن لڑا ہے اس علاقے میں کالج بنوایا ہے۔ اس گھر کے جو بڑے دکھائے ہیں اس لڑکی کے تایا اور ان کے بڑے بیٹے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ اس کو شہر لے کر جاتے ہیں اسے امتحان دلواتے ہیں۔‘ڈرامے کے منفی کردار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’صرف ایک منگیتر ہے جو اس لڑکی کی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ اسے ڈر ہے کہ کہیں وہ اسے چھوڑ کر نہ چلی جائے۔ وہ پڑھا لکھا نہیں ہے اس لیے میں ایسی حرکتیں کر رہا ہے کبھی توڑ پھوڑ کر رہا ہے، کبھی گاڑی کے ٹائر کی ہوا نکال دیتا ہے تاکہ وہ امتحان دینے جا ہی نہ سکے۔