ٹائیگر شروف کی جانب سے ملاقات کی خواہش پر سبحان سہیل کا ردعمل

May 24, 2022

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اسٹار ٹائیگر شروف کی جانب سے 10 سالہ پاکستانی بریک ڈانسر سے ملنے کی خواہش کے اظہار کے بعد بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے سبحان سہیل کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان دنوں بلوچستان کے علاقے تربت کے 10 سالہ بریک ڈانسر سبحان سہیل کی دھوم ہے جو کم عمری میں اپنے بہترین ڈانس سے سب کے دل جیت رہے ہیں۔گزشتہ روز بولی وڈ سپر اسٹار ٹائیگر شروف نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر پاکستانی بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اب اس حوالے سے بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سبحان سہیل کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔سبحان سہیل نے عرب نیوز پاکستان کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں، آئی لوو یو ٹائیگر شروف، آئی لوو یو۔