یاسین ملک کی جھوٹے کیس میں ممکنہ سزا کیخلاف انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کا یورپ بھر احتجاج کی کال

May 24, 2022

بھارتی حکومت کی طرف سے معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمہ میں ممکنہ سزا سنائے جانے کی منصوبہ بندی کے خلاف انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم نے یورپ بھر احتجاج کی کال دی ہے۔

25 مئی سے پیرس میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے ہوگا اور پھر احتجاج کا یہ سلسلہ یورپ بھر میں جاری رہے گا۔

فورم کے رہنما زاہد اقبال ہاشمی کے مطابق پہلا مظاہرہ پیرس میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بے گناہی کے باوجود سزا دینے کی کوشش جارہی ہے۔

اس حوالے سے فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارتی سفارت خانہ کے باہر مظاہرہ کے موقع پر بڑی تعداد میں موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فرانس سمیت یورپ بھر میں مظاہرے کرے گی۔ بھارت بخوبی جانتا ہے آزادی کے متوالوں کو پھانسی دینے یا قتل کرنے سے تحریکیں کبھی نہیں رکتیں۔ لہٰذا بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عالمی رہنماؤں، انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کے دعوے داروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔