عمران خان نے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا، ویڈیو جاری

May 25, 2022

اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کے پی کے سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے آغاز پر پی ٹی آئی کے حمایتیوں کے لیے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں اس وقت پشاور سے اپنی مارچ کا آغاز کر رہا ہوں اور سیدھا ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں، سارے کے پی کے لوگوں کو میں دعوت دے رہا ہوں کہ آپ نے ولی انٹرچینج پہنچنا ہے۔‘

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ’ولی انٹرچینج سے میں اس آزادی کے کاروان کی قیادت کرتا ہوا اسلام آباد پہنچوں گا، مجھے امید ہے کہ سب نکلیں گے، میری دعوت ہے کہ سب نکلیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک فیصلہ کُن وقت ہے اور ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔‘