عامر ڈوگر گاڑی کی چھت سے گر گئے

May 25, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر گئے۔

عامر ڈوگر اسلام آباد میں گاڑی کی چھت پر کھڑے تھے، جہاں وہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔

گاڑی کی معمولی حرکت پر عامر ڈوگر دھڑام سے نیچے آگرے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کا قافلہ اسلام آبادمیں داخل ہو گیا۔

عمران خان کا قافلہ پشاور سےاسلام آباد داخلے کے ٹول پلازہ سے آگے بڑھ گیا۔

اس سے قبل حسن ابدال میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں، پولیس نے پرُامن احتجاج پر شیلنگ کی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سے نہیں جائیں گے۔