ڈی چوک میں شیلنگ سے تحریک انصاف کی دو ارکان اسمبلی کی حالت غیر ہوگئی

May 26, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر دوبارہ شدید شیلنگ شروع ہوگئی، جس سے تحریک انصاف کی دوارکان اسمبلی کی حالت غیر ہوگئی۔

ڈی چوک میں شیلنگ سے رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ بےہوش ہوگئیں، عالیہ حمزہ اور نوشین حامد حالت غیر ہونے کے باوجود ڈی چوک کے قریب موجود رہیں۔

کارکنان شیلنگ سے بچاؤ کے لیے ڈی چوک سے چائنا چوک کی طرف چلےگئے، پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر سے ڈی چوک پر موجود کنٹینرز پر کھڑے تھے۔

کارکنان نے جناح ایونیو کی گرین بیلٹ پر آگ جلانا شروع کردی، تحریک انصاف کے کارکن گرین ایریا کو آگ لگا رہے ہیں۔

شیلنگ سے متاثرہ کارکنان میں عورتیں اور بچے بھی موجود ہیں۔