رشی کپورکی موت کے بعد نیتو سنگھ کا ماہرِ نفسیات سے علاج کرانے کا انکشاف

May 26, 2022

ممبئی (این این آئی)آنجہانی اداکار رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد انہوں نے خود کی ذہنی حالت کی بہتری کے لیے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تھا۔ صحت سے متعلق ایک پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ وہ اپنے آنجہانی شوہر کے ساتھ ریلشن شپ کے دوران ایک ʼمضبوط خاتونʼ تھیں۔ خیال رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے ہاں تین بچے جن میں اداکار رنبیر کپور، ردھیما کپور اور سہانی کپور شامل ہیں۔ دو سال قبل 30 اپریل کو رشی کپور کینسر کاشکار ہوکر چل بسے تھے۔شوہر کے انتقال کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نیتو کا کہنا تھا کہ ʼپتہ ہے کیا؟ زندگی آپ کو مضبوط بناتی ہے جب آپ زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ نشیب سے گزرتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کا سب سے برا وقت ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ وہی آپ کا بہترین وقت ہے کیونکہ یہی وہی طریقہ ہے جس سے خدا آپ کو مضبوط بناتا ہے تاکہ آپ جو بھی آگے آپ کی زنگی میں آنے والا ہے اس کا سامنا کر سکیں۔ نیتو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایسے بہت سے ادوار سے گزرے ہیں، اور شاید یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط بنایا۔ نیتو کپور نے زور دیا کہ آپ کے ساتھ اگر ذہنی مسائل ہوں تو آپ کو ضرور ماہرِ نفسیات کے پاس جانا چاہیے، کیونکہ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو، آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں، ایسے میں آپ کو کچھ نا کچھ کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ جب رشی کپور ہمیں چھوڑ گئے، تو پھر اس کے بعد میں بھی ماہرِ نفسیات کے پاس گئی اور پھر کچھ وقت تک ڈاکٹر کے پاس جانے لگی تھی۔ نیتو نے بتایا کہ اس ڈاکٹر نے مجھے ایسا ہی کچھ کرنے کو کہا جو میں پہلے سے جانتی تھی، تو ایسے میں میں نے سوچا کہ یہ میں اپنے آپ کے ساتھ کیوں نہیں کر رہی۔ اور پھر اس کے بعد سے میں نے ڈاکٹر کے پاس جانا چھوڑ دیا۔