عالیہ بھٹ کا شاہ رخ خان کے اشتراک سے پہلی فلم بنانے کا اعلان

May 26, 2022

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اداکاری کے ساتھ اب پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ʼڈارلنگزʼ بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں عالیہ اداکاری کے بھی جوہر دکھائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فلم اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ عالیہ بھٹ کا اس پروجیکٹ میں بحیثیت پروڈیوسر ڈیبیو ہوگا۔ ڈارلنگز کی تیاری میں شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس ʼریڈ چلیزʼ تعاون کرے گا۔عالیہ بھٹ اور شاہ رخ باہمی اشتراک سے یہ فلم بنائیں گے تاہم عالیہ ڈارلنگز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے بھی نظر آئیں گی جبکہ کنگ خان کیمرے کے پیچھے ہوں گے۔مذکورہ فلم میں عالیہ کے علاوہ شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشان میتھیو سمیت دیگر اسٹارز بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔