جناح اسپتال، 2 طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کا مقدمہ درج

May 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال میں 2 طلبہ تنظیموں میں ہونے والےتصادم کے واقعہ کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا،مقدمہ اسکول آف پیرا میڈیکل کے طالب علم ساجد حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں اقدام قتل، ہنگامہ آرائی،املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔