• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، میونسپل عہدوں پر بیرونی کیڈر افسران کی تعیناتی، وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ بلدیات میں میونسپل عہدوں پر بیرونی کیڈر افسران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر قانونی نکات سے متعلق وضاحت طلب کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار سندھ لوکل گورنمنٹ اور سندھ کونسلز یونیفائیڈ گریڈ کے افسران ہیں، درخواست گزاروں کے تجربے کے باوجود میونسپل عہدوں پر بیرونی کیڈر کے افسران کو تعینات کیا گیا، عدالت نے قانونی نکات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا میونسپل کمشنر، چیف افسر اور چیف میونسپل افسران کے عہدوں پر بیرونی کیڈر کے جونیئر تعینات ہوسکتے ہیں ، گریڈ 18 اور 19 کے عہدوں پر گریڈ 17 کے افسران کی تعیناتی سروس رولز 2020 کی خلاف ورزی ہے؟ 90 فیصد عہدے ایڈمنسٹریٹیو برانچ اور 10 فیصد بیرونی کیڈر سے کئے جانے کی شرط کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟ پوسٹنگ، اضافی چارج یا ڈیپوٹیشن کے نام پر ایس سی یو جی رولز کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟ عدالت نے درخواست گزاروں کے تنخواہیں بغیر کسی جواز کے روکنے پر جواب طلب کرلیا اور فریقین کو 2 ہفتوں میں قانونی نکات پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید