کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگرملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو صنعت کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، ایک سال سے صوبے میں لیبر کوڈ کے نفاذ سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے ، وہ پیر کو یہاں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے عہدے داروں کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، ایمپلائرز فیڈریشن اور دیگر صنعتی ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں نے انہیں درپیش مسائل اور موجودہ معاشی صورت حال کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔