• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواچھ گوٹھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑاور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے حب ریور روڈ پر احتجاج ، پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑاور ہنگامہ آرائی کے واقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ کے مینیجر عادل نواز خان کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ کے مطابق 250 سے 300 مشتعل مظاہرین جن میں سے چند مسلح تھے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے، مظاہرین دو اے سی، دو لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، فریج، واٹر ڈسپنر 5 ڈیزل و پیٹرول کے ڈسپنسر، آئل کے ڈبے، اسلحے کے لائسنس اور دو پمپوں کے کاغذات بھی لے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید