چھٹیوں میں سکول کھولنے پرجرمانےاور سیل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل

May 29, 2022

لاہور(خبرنگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم گرما کی چھٹیوں پرسختی سے عملدرآمد کروانے کافیصلہ کرلیاہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنے ڈپٹی ڈی ای اوز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔پانچوں ٹیمیں یکم جون سے اپنی تحصیل کے سکولوں کا وزٹ کرکےمحکمہ کو رپورٹ کریں گی۔ حکومتی احکامات کیخلاف سکول کھلا رکھنے پر جرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے ۔