سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر کس اداکار کو بلاک کردیا؟

June 24, 2022

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ساتھی اداکار رنویر شورے کو ٹوئٹر پر بلاک کردیا۔

سوارا بھاسکر کی جانب سے بلاک کیے جانے پر رنویر شورے کچھ مایوس ہیں۔

گو کہ سوارا بھاسکر کی طرف سے فی الوقت اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی لیکن رنویر شورے نے مزاحیہ ردعمل ضرور دیا ہے۔

رنویر شورے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں درج تھا کہ سوارا نے انہیں بلاک کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک روتے ہوئے لڑکے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے ابھی ابھی پتا چلا۔