بوجھو تو جانیں

July 02, 2022

کون سی ایسی چیز ہے جو بنا اپنی جگہ چھوڑے ہزاروں میل کا سفر طے کرلیتی ہے؟

٭ ٭ ٭

ایسی چیز کا نام بتائیں جسے توڑ کر لوگ بہت خوش ہوتے ہیں؟

٭ ٭ ٭

پانی پی پی پھول رہی ہے

پیٹھ پر جھولا جھول رہی ہے

٭ ٭ ٭

میں اڑا سکتا ہوں لیکن میرے پرنہیں

میں روسکتا ہوں لیکن میری آنکھیں نہیں

٭ ٭ ٭

پھولوں میں دو پھول نرالے

پاتے ہیں قسمت والے

کوئی تو ایک یا دونوں پائے

خالی ہاتھ کوئی رہ جائے​

بوجھو تو جانیں کے جوابات1۔ سڑک ریکارڈ مشک بادل اولاد