٭ جتنی مرضی کوشش کر لیں جو مرضی کر لیں آپ یہ یاد نہیں کر سکتے آپ کا خواب کہاں سے شروع ہوا تھا۔
٭ کی بورڈ کی آخری لائن میں موجود بٹنوں سے آپ انگلش کا کوئی لفظ نہیں لکھ سکتے۔
٭ تتلی کی چکھنے کی حس اس کے پچھلے پاؤں میں ہوتی ہے۔
٭ وہیل کی اوسط عمر 500 سال ہوتی ہے۔
٭ انسان جب پیدا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں جو بالغ ہونے تک صرف 206 رہ جاتی ہیں۔ چھوٹی ہڈیاں مل کر بڑی ہڈیوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
٭ بلیاں اپنی زندگی کا 66 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں۔
٭ دریائی گھوڑا ایک ہی وقت میں دو مختلف سمت میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
٭ جھیل وکٹوریہ ایسی جھیل ہے جو تین ممالک یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ میں واقع ہے۔
٭ گلاس ٹوٹنے کا چھناکہ فضا میں دو کلو میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے سفر کرتا ہے، یہ رفتار آواز کی رفتار سے سات گنا زیادہ ہے۔
٭ ہیرا جلایا جا سکتا ہے پگھلایا نہیں جا سکتا۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ آتش فشاں پہاڑ انڈونیشیا میں واقع ہیں۔