22 سماج دشمن گرفتار

June 26, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کےبیگر سکواڈز نے ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39بھکاریوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ مختلف واقعات میں 6ملزموں سے 6 پستول برآمد کر لئے گئے ۔ 4ملزموں سے چرس اور شراب بھی برآمد کرلی گئی ۔تھانہ رتہ امرال پولیس نے پرچی جواء کے ذریعے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے 2نوسر بازوں کو دھر لیا۔تھانہ گوجرخان پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث راشد گینگ کے سرغنہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاجن سے 3 مسروقہ موٹرسائیکل اور مسروقہ موٹرسائیکلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 75ہزار روپے برآمد ہوئی۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے بھی چھ ملزموں کو گرفتار کرکے 1280گر ام چرس 170گر ام آ ئس ، تین پسٹل ، ایک ایم پی فائیوگن برآمد کی گئی ۔