60 فیصد پاکستانیوں کے گھر میں ایک فرد بے روزگار

June 27, 2022

ساٹھ فیصد پاکستانیوں نے اپنے گھر میں روزگار کی تلاش میں مصروف کسی نہ کسی فرد کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ سے 68 فیصد، خیبر پختونخوا سے 66 فیصد، پنجاب سے 55 فیصد اور بلوچستان سے 51 فیصد افراد نے اپنے گھر میں بے روزگار افراد کی موجودگی کا بتایا۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد اضافے سے 28.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دالیں، گھی، آٹا، چینی، آلو، پیاز، گوشت، دودھ، دہی سمیت 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔