ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا

June 27, 2022

فائل فوٹو

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہروں اور دیہات میں دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بجلی کی طلب 28000 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ پیداوار 22500 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔

دوسری جانب لیسکو میں بھی ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جہاں پر شارٹ فال 600 میگاواٹ ہو گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ڈسکوز میں ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔