شمالی وزیرستان: ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

June 27, 2022

علامتی فوٹو

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان ذخائر سے یومیہ 2 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 300 بیرل خام تیل حاصل ہوسکے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں واقع بنوں ویسٹ بلاک میں تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یومیہ گیس پیداوار کو 5 کروڑ مکعب فٹ تک بڑھانے کے لیے بھی ٹیسٹ جاری ہیں۔

اس موقع پر ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے کہا ہے کہ کمپنی بنوں بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے تیزی سے کام کر ہی ہے۔