کراچی والوں کی بائیک کی ٹنکی میں موجود پیٹرول محفوظ نہ رہا

June 29, 2022

کراچی میں اسٹریٹکرائم کے ستائے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ موبائل فون، پیسے اور موٹرسائیکل تو شہریوں سے آئے روز ہی چھین لی جاتی ہیں یا پھر چوری کرلی جاتی ہیں لیکن اب کراچی والوں کی موٹرسائیکل کی ٹنکیوں میں موجود پیٹرول بھی محفوظنہ رہا۔

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اسے چوری بھی کیا جانے لگا۔ گلستان جوہر میں ایک شخص نے گلی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پیٹرول نکال لیا۔ مہنگا پیٹرول چوری کئے جانے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میںریکارڈہوگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق چور نے صبح کے وقت بائیک کی ٹنکی سے پیٹرول کا صفایا کیا اور پیدل ہی چلتا بنا۔

واضح رہے کہاتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافے کے بعد اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے ہے۔