سائرہ پیٹر کی ظہیر عباس کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

June 29, 2022

کراچی (آئی این پی) پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ظہیر عباس کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔ ظہیر عباس اور سائرہ پیٹر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر اور ظہیر عباس نورجہاں کا گایا ہوا گیت او منڈیا سیالکوٹیا تیرے مکھڑے تے کالا کالا تل وے ایک ساتھ گارہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر نے بتایا کہ ظہیر عباس سے ہمارے فیملی مراسم ہیں‘ سائرہ پیٹر نے یہ بھی کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آجائیں گے۔