یمنی سائنسدان ’اڑنے والا ہوٹل‘ بنانے کیلئے تیار

June 29, 2022

یمنی سائنسدان ’اڑنے والا ہوٹل‘ بنانے کیلئے تیار، فوٹو اسکرین گریب

یمن کے ایک سائنسدان نے بے مثال اور لگژری ’اڑنے والا ہوٹل‘ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

یمنی سائنسدان ہاشم الغیلی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک بڑے جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک ایسے’اسکائی ہوٹل‘ کو بنائے جانے کے منصوبے کے بارے میں ہے، جسے جوہری طاقت سے چلایا جاسکے گا۔

ویڈیو میں جو جہاز نظر آرہا ہے اسے20 برقی انجینئرز کے ساتھ اڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی نان اسٹاپ پرواز میں تقریباً 5 ہزار سے زائد مہمانوں کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔

جوہری طاقت سے چلنے والے بڑے اور ہوا میں اڑنے والےاس ہوٹل میں ایک جم شاپنگ مال،بار،بچوں کے لیے کھیل کا میدان، سوئمنگ پول، ریسٹورینٹ، تھیٹر اور ایک کانفرنس سینٹر بھی ہوگا۔

یہاں تک کہ آپ اس ناقابل یقین، اڑنے والے ہوٹل میں اپنی شادی کی تقریب بھی منعقد کرسکتے ہیں۔