میرا سیٹھی کی پہلی کتاب ’دی اسٹوری پرائز‘ کے لیے منتخب

June 30, 2022

کراچی (پی پی آئی) اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی کی پہلی کتاب ، مختصر کہانیوں کے مجموعے کو دی اسٹوری پرائس کی طویل فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، یہ ایک سالانہ ایوارڈ ہے جو افسانوں کے شاندار مجموعہ کے مصنف کو 20ہزار ڈالر کے انعام کے ساتھ اعزاز دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق میرا سیٹھی نے اس خوشخبری کو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریک کیا، اور کہا کہ دنیا سے مایوس کن خبروں کے درمیان شکر گزاری کا ایک لمحہ ہے، "Are You Enjoyingـ کو دی پرائز اسٹوری کے لیے ایک طویل فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اپنی ہر کہانی میں میرا سیٹھی نے پاکستان کے پس منظر میں محبت ، خواہشات اور تضاد کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے۔ میراسیٹھی لاہور میں پلی بڑھی اور لاہور کے ویلز لے کالج میں زیر تعلیم حاصل کی اور وال اسٹریٹ جرنل میں بطور بک ایڈیٹر کام کیا، انھوں نے نیویارک ٹائمز، دی وال اسٹریٹ جرنل ، اور دی گارڈین Op-edکے لیے کام کیا، وہ پاکستانی ٹیلی ویژن پربھی باقاعدہ ڈراموں میں نظر آتی ہیںِ اور کراچی میں رہتی ہیں۔