میکسیکو کی 21 سالہ گلوکارہ کو 79 سالہ شوہر نے گولی مار کر قتل کردیا

July 01, 2022

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کی معروف ترین21سالہ گلوکارہ یرما لیڈیا کو ان کے بوڑھے شوہر نے گولی مار کر قتل کردیا۔لیڈیا کے شوہر نے مہینوں تک انہیں طلاق دینے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں ریسٹورنٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔یرما کو 79 سالہ شوہر جیسس ہرنینڈز نے میکسیکو سٹی میں واقع ایک جاپانی ریسٹورنٹ کے نجی کمرے میں گولی ماری۔مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوک گلوکارہ مبینہ طور پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں۔ملزم نے مبینہ طور پر ان کے سینے میں تین گولیاں ماریں۔