دنانیر مبین بھی گرمی سے پریشان ہوگئیں

July 01, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار بھی مقبول ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ دنانیر مبین بھی گرمی سے پریشان ہوگئیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں گرمی سے پریشان ہوتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ گرمی بہت ہے مجھے نہیں لگتا کہ میں ریکارڈ کر پاؤں گی، مجھے بعد میں ریکارڈ کرنا ہوگا یا پھر اندر جاکر۔اداکارہ کہتی ہیں کہ ویسے میں اندر ہی ہوں ،دروازے میں کھڑی ہوں اور یہاں بھی اتنی گرمی ہے پھر وہ باہر کے مناظر بھی دکھاتی ہیں۔