فرضی حج کمپنیاں چلانے والے متعدد افراد گرفتار

July 01, 2022

ریاض (شاہد نعیم) ریاض پولیس نے فرضی حج کمپنیاں چلانے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔مذکورہ افراد پرائیویٹ گاڑیوں میں عازمین کو مکہ مکرمہ لے جانے کا جھانسہ دے رہے تھے۔ریاض پولیس نے کہاہے کہ گرفتار شدگان دراصل دو گروہ ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک گروہ میں 7 پاکستانی تارکین ہیں۔ یہ لوگ فرضی حج کمپنی چلا رہے تھے نیز پرائیویٹ گاڑیوں میں عازمین کو مکہ لے جانے کا جھانسہ دے رہے تھے۔ دوسرے گروہ میں ایک مصری تارک گرفتار ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ یہ لوگ ریاض شہر میں ایک دفتر کھول کے بیٹھے تھے اور حج پر لے جانے کا دعوی کر رہے تھے حالانکہ ان کے پاس اجازت نامہ نہیں ہےدونوں گروہوں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔