صحافی کے سوال پر چوہدری پرویز الہٰی کا جواب

July 01, 2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جہوریت اور انصاف کی بھی جیت ہے۔

صحافی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ انشااللّٰہ فری اینڈ فیئر الیکشن کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ حمزہ کے لیے قائم مقام وزیر اعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے، ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو دونوں فریقین کو قابل قبول ہوں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ججز جواب نہیں دے سکتے، حکومتی بنچز کو اپوزیشن کا احترام کرنا ہوگا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے۔