امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کے اعزاز سے محروم ہوگئیں

July 03, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اسٹار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ اپنی خوبصورتی سے محروم ہوگئیں۔چند روز قبل ایک جعلی خبر نے امبر ہرڈ کو دوبارہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ امبر ہرڈ کو مختلف بین الاقوامی میڈیا سائٹس نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا تھا۔اب یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔متعدد بین الاقوامی میڈیا سائٹس کے مطابق امبر ہرڈ دنیا کی تیسری خوبصورت ترین خاتون ہیں، اس کے بعد سپر ماڈل بیلا حدید اور گلوکارہ بیونس ہیں۔علاوہ ازیں اداکار جونی ڈیپ، جنہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ و اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا ہے، ہرجانے کی ادائیگی میں ناکامی پر امبر ہرڈ کی جائیداد ضبط کر سکتے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبر ہرڈ کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ جونی ڈیپ کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے اپنے اثاثے فروخت کرنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔قانونی ماہر یرمیاہ ڈینٹن کا کہنا ہے کہ اگر امبر ہرڈ جونی ڈیپ کو ادائیگی نہیں کر سکتی تو جونی ڈیپ کیلیفورنیا کا گھر ضبط کر سکتا ہے۔رپورٹ میں یرمیاہ ڈینٹن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “جونی ڈیپ ہرجانے وصولی کا آغاز کر سکتے ہیں۔”رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘جونی ڈیپ اداکارہ کے اثاثے ضبط کر سکتے ہیں، وہ اثاثے فروخت کر کے معاوضہ حاصل کرنے کے لیے نقد رقم بھی حاصل کر سکتے ہیں’۔