جاپانی اینیمیٹڈ جوجوٹسو کائسین صفر نے بولی وڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

July 03, 2022

ممبئی (این این آئی)جاپانی اینیمیٹڈ فلم جوجوٹسو کائسین صفر کا بھارت میں ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر ایک اعشاریہ آٹھ کروڑ روپے کا بزنس کرکے اپنے مد مقابل بولی وڈ فلم راشٹرا کواچ اوم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈوانس بکنگ میں ہی جاپانی اینیمیٹڈ فلم کی 50ہزار ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں۔خالص جاپانی انداز کی اس اینیمیٹڈ مووی کے ہدایتکار سنگھو پارک ہیں اور یہ جوجوٹسو کائسین مانگا سیریز کا پری۔کوئیل ہے۔اس فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز سے قبل جاپان میں گزشتہ سال 24دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔فلم نے دنیا بھر میں 161ملین ڈالرز بشمول جاپانی باکس آفس پر 108ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔