18 سالہ لڑکی کا قتل، خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، والد زیرِ حراست

July 03, 2022

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملتانی چوک کے قریب 18 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر مارا گیا جبکہ اس کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔