بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام

July 04, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران خان کے برادر نسبتی احمد مجتبیٰ کو بلایا گیا ہے، اُن پر سرکاری مارکیٹ کی زمین غیر قانونی طور لیز پر دینے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا اور زیر قبضہ زمین پر دکانیں تعمیر کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے بشریٰ بی بی کے بھائی کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔