شیریں ابو عاقلہ بظاہر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئیں، امریکا

July 04, 2022

فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ بظاہر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا گولی کے ابتدائی مقام سے متعلق حتمی نتیجہ نہیں نکال سکتا۔

فلسطینی حکام نے تحقیقات کے لیے شیریں ابو عاقلہ کو لگی گولی امریکا کے حوالے کی تھی۔

یاد رہے کہ شیریں ابو عاقلہ 11 مئی کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تھیں۔