یورپ: 22 ممالک کا انسانی اسمگلنگ کیخلاف آپریشن، 130 ملزمان گرفتار

July 05, 2022

یورپی ممالک کی مشترکہ پولیس ’یوروپول‘ کی عمارت کا منظر - فوٹو: فائل

یورپ میں پولیس (یوروپول) نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 130 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کے مطابق 22 ممالک نے مشترکہ طور پر انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔

یوروپول نے اپنے بیان میں کہا کہ 13 جون تک ہونے والی ایک ہفتے کی کارروائیوں میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 100 افراد کو بھی شناخت کیا۔

اس آپریشن کے لیے یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس نے تعاون کیا تھا۔

یورپ کے زمینی، بحری اور فضائی راستوں پر سفر کرنے والے 10 لاکھ افراد اور 2 لاکھ گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

مشترکہ آپریشن میں ساڑھے 22 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حصہ لیا۔