• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز مکمل محفوظ نہیں بنائی جا سکتی: سربراہ عالمی بحری تنظیم کا انتباہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

 عالمی بحری تنظیم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سربراہ ارسنيو ڈومنگیز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگی بحری جہازوں کی نگرانی بھی 100 فیصد تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ارسنيو ڈومنگیز نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاز رانی کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ایک بڑا چیلنج ہے اور کسی بھی قسم کے خطرات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے صرف فوجی طاقت پر انحصار کرنا کوئی طویل مدتی یا پائیدار حل نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے سفارتی اور عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید