• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے بھارت کو موسمیاتی فنڈز کی فراہمی روکنے کی دھمکی کیوں دی؟

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

فرانس نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے گلوبل وارمنگ سے لڑنے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا تو موسمیاتی فنڈز کی فراہمی روکی جا سکتی ہے۔

فرانس کی وزیر برائے ماحولیاتی منتقلی مونیک باربٹ نے میڈیا کو بتایا کہ یورپی یونین کو موسمیاتی عدم فعالیت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران  گلوبل وارمنگ سے لڑنے کے لیے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے مثال کے طور پر بھارت نے جنوری میں برسلز کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت یورپی یونین کو بھارت میں گرین انرجی ٹرانزیشن کی حمایت کے لیے 500 ملین یوروز ادا کرنے ہیں، میں اس طرح کی فنڈنگ ​​کے حق میں اس وقت تک نہیں ہوں جب تک کہ بھارت اپنے وعدوں اور مذاکرات میں یورپی یونین کی طرف قدرے مختلف انداز اختیار نہیں کرتا۔

مونیک باربٹ نے کہا کہ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہم موسمیاتی فنڈز کی ادائیگی صرف تب کریں گے جب آپ اس حوالے سے کیے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ کو صرف ان ممالک کو مالی امداد فراہم کرنی چاہیے جو خود پیرس معاہدے کے فریم ورک کو فالو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے موسمیاتی وزراء منگل کو برسلز میں ہونے والی میٹنگ کے دوران 27 ممالک کے بلاک کی موسمیاتی ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید