24 سالہ امریکی ماڈل مہوگنی گیٹر کی ایک ٹانگ 45 کلو گرام وزنی

July 06, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ان دنوں امریکہ میں رہنے والی مہوگنی گیٹرکی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی تصویروں کے وائرل ہونے کی وجہ بھی خاص ہے۔ دراصل مہوگنی گیٹر کی جسامت کے مقابلے میں ایک ٹانگ غیرمعمولی حد تک وزنی ہے، جس کا وزن 45 کلو گرام بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 24 سالہ ماڈل ہاتھی کے پاؤں یعنی لیمفیڈیما کے ساتھ پیدا ہوئیں۔لمفیڈیماکی بیماری کی وجہ سے ان کے جسم میں اضافی پانی جمع ہو گیا اور جسم کے نرم ٹیشوز پر ٹارگیٹ کرنے لگا جس کی وجہ سے اس کے جسم کا بایاں حصہ سوجنے لگا۔حالت ایسی ہو گئی کہ ان کی بائیں ٹانگ بری طرح سے وزنی ہوگئی لیکن مہوگنی نے ہمت نہیں ہاری اور اس وزنی پاؤں سے انہوں نے نہ صرف سادہ زندگی گزارنے کا انتخاب کیا بلکہ خود کو اس قابل بھی بنایا کہ وہ آج دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں۔مہوگنی گیٹر اب ایک معروف ماڈل بن چکی ہیں اور ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر مہوگنی گیٹر کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جو انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔مہوگنی گیٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے دل کی باتیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔مہوگنی گیٹر کی تصاویر کو بھی خوب پسند کیا جاتا ہے یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین ان کی تصویروں پر کمنٹس کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وہ اپنی تصویروں سے لوگوں کو حیران بھی کرتی ہے اور حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔