گلوکار فارس شفیع کا نئے گانے 'ہم' کے ذریعے والد کو خراجِ عقیدت پیش

July 06, 2022

کراچی (این این آئی)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فارس شفیع نے نئے گانے ہم کے ذریعے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔فارس شفیع نے اپنا نیا گانا ہم جو پروڈیوسر طلال قریشی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، خصوصی طور پر اپنے مرحوم والد سید پرویز شفیع کیلئے پیش کیا ہے۔اس گانے میں فارس شفیع کو اپنی زندگی میں والد کی موجودگی اور توجہ کی خواہش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔میوزک ویڈیو میں پوری طرح خوبصورت بیلوں سے ڈھکی ہوئی ایک گھر کی کھڑکی نظر آ رہی ہے، جو گلوکار کی زندگی میں والد کی محبت اور شفقت سے محرومی کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو پیش کر رہی ہے۔گلوکار کو کھڑکی میں کھڑے اپنے والد کی جانب سے کیے گئے واپس آنے کے وعدے کو یاد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو اب پورا نہیں ہو سکتا۔اس گانے کی پوری ویڈیو میں ایک کھڑکی والی دیوار اور فارس شفیع کے علاوہ کوئی اور چیز یا کوئی اور منظر شامل نہیں کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 97ہزار سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔